LIVE

گورنر گلگت بلتستان کو بیٹوں نے لوٹ لیا

ویب ڈیسک
January 18, 2018
 

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ان کے بیٹوں نے ہی لوٹ لیا۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی درخواست پر مقامی پولیس نے اُن کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

میر غضنفر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اُن کے بیٹوں نے جعلی دستخطوں کے ذریعے اُن کا مکان ہتھیایا اور پھر اسے فروخت کر دیا ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں سے تنگ ہو کر ان سے ملنا جلنا بند کر رکھا تھا اور بیٹوں نے میرے خلاف دیوانی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا۔