LIVE

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایل این جی معاہدے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
February 13, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشت گردی رولز 2018 کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی اضافی پیداوار پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ اجلاس میں عاصمہ جہانگیر اورمیر ہزار خان بجارانی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے مختلف وزارتوں کے زیرانتظام اداروں کے سربراہان کی تقرری کا عمل تیز کرنے اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورعمان کے درمیان ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے معاہدے اور حکومت پاکستان اوراٹلی کے درمیان ایل این جی معاہدے کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی سے کابل گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں نیپرا کے سال18-2017 کے تعین کردہ بجلی کے نرخوں کی منظوری اور آزاد کشمیر کے لیے بجلی کے نرخوں کا تعین کرنے کی ہدایات بھی کی۔