LIVE

حسن علی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

فیضان لاکھانی
February 15, 2018
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ تھری کے ابتدائی میچز کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے۔

حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوینٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے اور اب تک مکمل ریکوور نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے تین سے چار میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

ان کے کوور کے طور پر پشاور زلمی نے ٹیم میں عمید آصف کو شامل کرلیا ہے۔

دوسری جانب پشاور نے سپلیمنٹری ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئیس کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔

لوئیس ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

ان کی جگہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین رکی ویسلیز کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔