LIVE

ثقلین مشتاق بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

فیضان لاکھانی
February 17, 2018
 

پاکستان کے جادوگر اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے، لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی نے ثقلین مشتاق کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ خدمات حاصل کرلیں۔

پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا کامیلہ 22 فروری سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا، ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں ہیں، وہ بطور بولنگ کنسلٹنٹ پشاور زلمی کے ساتھ کام کریں گے۔

ثقلین مشتاق جلد دبئی پہنچ کر ٹیم جوائن کرلیں گے۔