LIVE

پی ایس ایل 3: مایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر منتخب

ویب ڈیسک
February 21, 2018
 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اداکارہ مایا علی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب اداکارہ نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ 













یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوگا۔

اس مرتبہ ایونٹ میں 5 ٹیمیں کھیلیں گی۔