LIVE

آنکھوں پر پٹی باندھ کر سیکڑوں میٹر بلندی پر رسی پر چلنے کا مظاہرہ

ویب ڈیسک
February 22, 2018
 

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں۔

ایسے لوگ اپنے خطرناک کارناموں سے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ایک فرانسیسی جانباز نے کیا جس نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سیکڑوں میٹر بلندی پر تنی طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے پابلو سائینوریٹ نے چین کے پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور دو پہاڑوں کے درمیان 460 میٹر بلندی پر تنی 422.82 میٹر طویل رسی پر آنکھوں پر پٹی باندھے چلنے کا خطرناک مظاہرہ کیا۔

پابلو کے اس خطرناک کارنامے نے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ 25منٹ 6.7 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے گیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کروالیا۔