LIVE

سندھ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں آتشزدگی، ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

احمر رحمان,کامران رضی
February 24, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


سندھ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اہم ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈر نے حصہ لیا اور تقریباً ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق آگ کی چنگاریوں کے باعث گراؤنڈ فلور پر رکھا ہوا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

نیو سیکریٹریٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کے دفاتر ہیں جب کہ چوتھی منزل پر وزرات خوراک کے دفاتر موجود ہیں۔

اسی عمارت میں وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور کئی وزراء کے بھی دفاتر موجود ہیں۔ 

دوسری جانب ایس پی صدر توقیر نعیم نے کہا ہے آگ لگنے کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا جبکہ آگ لگنے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کوعمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں جب کہ  آگ لگنے سے مختلف دفاتر کا ریکارڈ بھی متاثر ہوا ہے تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔