LIVE

راولپنڈی سے گیس کے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک
March 09, 2018
 

پاکستان پیٹرولیم نے راولپنڈی میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ نے اپنے شراکت داروں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ اور پاکستان آئل فیلڈ ز لیمیٹیڈ کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی میں گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

دریافتی کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2017 میں ہوا جسے 3395 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ 

پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہی خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 2 اعشاریہ 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی اور ساتھ ہی ہندرہ سو پچاس بیرل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔