LIVE

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

ویب ڈیسک
March 17, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


راولپنڈی: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئرفورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے میں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی آرمی چیف کے ساتھ غفور محمود کو رینک لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رینک لگانے کی تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور آرمی چیف نے پفر کمانڈنگ افسران سے خطاب میں دفاع وطن کے لیے پفرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔