LIVE

'چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگانے والے سیاست کر رہے ہیں'

ویب ڈیسک
March 18, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور پر الزام لگانے والے سیاست کر رہے ہیں۔

کوئٹہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں، بلوچستان کی بہتری کے لئے قانون سازی کریں گے اور بلوچستان کے مفاد میں قانون پر وفاق سے عمل درآمد کرائیں گے۔

نواز شریف کے الزامات پر صادق سنجرانی نے کہا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں، میرا کردار ثابت کرے گا کہ میں سیاسی ہوں یا غیر سیاسی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر اسٹیبلشمنٹ اور کسی پر الزام لگانے والے سیاست کررہے ہیں، اس عہدے کا انتخاب روٹیشن کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر شدید تنقید کرچکے ہیں۔ 

نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوبت یہ آگئی ہے کہ سو دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں، کون ہے یہ سنجرانی؟ چھ لوگوں کے گروپ نے اسے نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گیا، ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتا ہے۔