LIVE

پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک
March 21, 2018
 

پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلیمینیٹر سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت لیا۔

پشاور کے 157 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 156 ہی بناسکی۔ انور علی کے آخری اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچا سکا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے میچ پر مختلف انداز میں ردعمل دیے۔ کسی نے اسے کرکٹ کی جیت تو کسی نے پی ایس ایل کا بہترین میچ قرار دیا۔