LIVE

رانی مکھرجی کی سالگرہ پر ان کے 5 مشہور کرداروں کی جھلک

ویب ڈیسک
March 21, 2018
 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی—۔فائل فوٹو

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

رانی مکھرجی کی سالگرہ کے موقع پر بالی وڈ اسٹارز سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

رانی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 16 برس کی عمر میں فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

اداکارہ رانی مکھرجی ہر فلم میں ہی منفرد کردار نبھاتی ہیں اور ہمیشہ مختلف اسٹائل میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر فلموں میں ان کے چند اہم کرداروں کی جھلک یہاں دیکھیے۔

فلم ’بچھو‘ میں کرن کے روپ میں:

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ٹینا:

فلم ’ویر زارا‘ میں سامعہ کا کردار:

فلم ’بلیک‘ کی مشل:

فلم ’لاگا چُنری میں داغ‘ کی ویبھاوری: