LIVE

کراچی بندر گاہ پر پانی سے 10 کنٹینرز نکال لیے گئے

علی عمران سید
March 21, 2018
 

کراچی بندر گاہ پر پانی سے کنٹینرز نکالنے کے لیے دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا اور 10 کنٹینر نکال لیے گئے۔

ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کے لیے جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ دو دن بعد بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت شروع ہونے کا امکان ہے۔

کراچی بندرگاہ پر جہازوں کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 21 میں سے 10 کنٹینرز نکال لیے گئے اور ساؤتھ ایشیا ٹرمینل پر جہازوں کی آمد ورفت بحال ہو گئی۔

پورٹ ذرائع کے مطابق سمندری کرین کی مدد سے زیر سمندر 10 کنٹینرز نکالے گئے ہیں جبکہ زیرسمندر سروے مکمل ہونے کے بعد ساوتھ ایشیا یچیسن پاکستان پورٹ میں جہازوں کی آمدورفت محفوظ قرار دے دی گئی ہے۔

پورٹ زرائع نے بتایا کہ ٹورٹن جہاز کی ٹکر سے معمولی متاثر ہمبرگ بے جہاز چینل کلئیرنس کے بعد سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین کنٹینرز زیر سمندر زمین میں تھوڑا دھنس گئے ہیں جنہیں نکالنا مشکل ہوجائے گا۔ ٹکر مارنے والا جہاز ٹورٹن بدستور بندرگاہ پر موجود جبکہ معاملے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے۔