LIVE

چیف جسٹس نے پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک
April 06, 2018
 

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان ایئرلائن ( پی آئی اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ادارے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے سے آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ 10 برس کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں۔