LIVE

سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت: امریکی سفیر کی دفترخارجہ طلبی

ویب ڈیسک
April 08, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد: امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گزشتہ روز کے واقعے پر شدید احتجاج کیا جب کہ اس موقع پر امریکی سفیر نے معاملے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے معاملے کی تحقیقات اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا جاچکا ہے جس کے مطابق حادثہ گاڑی ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفارت کار کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا۔