LIVE

بھارت میں بینکوں نے قرض دینے کیلیے ’پھیریاں‘ لگانا شروع کر دیں

ویب ڈیسک
April 16, 2018
 

بھارتی بینکوں کے ملازمین بازاروں اور مارکیٹوں میں پھیریاں لگا لگا کر لوگوں کو لون پیکجز کی خصوصیات بتاتے ہیں۔ فوٹو: فائل 

بھارت میں بینکوں نے لوگوں کو قرض پر آمادہ کرنے کے لیے پھیریاں لگانا شروع کر دیں۔

آلو پیاز نہیں قرضے لےلو قرضے، جی ہاں بھارت میں بینکوں نے لوگوں کو قرض لینے پر آمادہ کرنے کے لیے سبزی فروشوں کی طرح پھیری لگانا شروع کردی ہے۔

بھارتی بینکوں کے ملازمین بازاروں اور مارکیٹوں میں پھیریاں لگا لگا کر لوگوں کو لون پیکجز کی خصوصیات بتاتے ہیں اور انہیں کاروبار، مکان اور گاڑی خریدنے کے لیے قرض لینے کی پیشکش کرتے ہیں۔