LIVE

عالمی امن مشن کے دوران شہید 7 پاکستانی اہلکاروں کے لیے اقوام متحدہ میڈل

ویب ڈیسک
April 19, 2018
 

عالمی امن مشن کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے 7 اہلکاروں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ عالمی امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی اہلکاروں کو اعزاز دینے کی تقریب یو این ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنےوالے اہکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔