LIVE

مصری تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
April 23, 2018
 

مصر کی انسداد منشیات نے ہیرون اسمگلنگ کی اطلاع پر بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب کارروائی کی۔ فوٹو: جیو نیوز/اسکرین گریب

مصری حکام نے ملکی تاریخ کی ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مصری اخبار کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے کو 21 اپریل کو ایک اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلروں کا گروہ بحیرہ احمر کے راستے ہیروئن کی بڑی کھیپ سفاجا پورٹ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے ساحل سے 40 میل کی دوری میں ایک ایرانی کشتی پر چھاپہ مار کر اس پر سوار 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹن 350کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

مصری حکام کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے 65 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتار اسمگلروں کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔