LIVE

کوہلو میں ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4 اہلکار شہید، 51 زخمی ہوگئے

ویب ڈیسک
April 23, 2018
 

حادثہ کوہلو میں تمبو کراس کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 51 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے، لیویز حکام — فوٹو: فائل

صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تمبو کراس کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو میں تمبو کراس کے قریب ایف سی کے ٹرک کوحادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔