LIVE

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے دو پاکستانی شہری شہید: آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
April 26, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو شہریوں کو شہید اور دو کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گاؤں براملہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے مارٹرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا استعمال بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔