LIVE

پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کردیں

جیو نیوز
May 20, 2018
 

پوپ فرانسس 29 جون کو چرچ کی ٹاپ کونسل میٹنگ میں منتخب کردہ کارڈینلز کو ان کا عہدہ تفویض کریں گے—فائل فوٹو

روم: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کر دیں، کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل مقرر کیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس 29 جون کو چرچ کی ٹاپ کونسل میٹنگ میں منتخب کردہ کارڈینلز کو ان کا عہدہ تفویض کریں گے۔

کارڈینلز کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا ہے، کارڈینل کے عہدے کے لیے پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے پادریوں کے نام شامل ہیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ کارڈینلز کا دنیا بھر سے انتخاب چرچ کی ہمہ گیریت کا اظہار ہے۔