LIVE

ڈاکٹر عافیہ کی زندگی سے متعلق خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتے: ڈاکٹر فوزیہ

ویب ڈیسک
May 20, 2018
 

آن لائن قیدیوں کے اسٹیٹس میں عافیہ صدیقی کا اسٹیٹس زندہ لکھا ہوا ہے—فائل فوٹو۔

کراچی: امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر بہن ڈاکٹر فوزیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی بہن کی زندگی اور صحت سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام نےابھی تک کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن قیدیوں کے اسٹیٹس میں عافیہ صدیقی کا اسٹیٹس زندہ لکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ اگر کسی قیدی کا اسٹیٹس تبدیل کیا جتا ہے تو امریکی قوانین کے مطابق اہلخانہ کو معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ہمارا پچھلے دو سالوں سے عافیہ سےکوئی رابطہ نہیں ہے، ہزار کوششوں کے باوجود پاکستانی اور امریکی حکام سے کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فافیہ صدیقی سے خبروں کے بعد سے ہزاروں افراد نے بذریہ ایس ایم ایس، ای میل اور سوشل میڈیا ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔