LIVE

کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ طیب رضا تاحال انعامی رقم سے محروم

سہیل عمران
May 21, 2018
 

طیب رضا اپنے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پزیرائی نہ ملنے پر مایوس ہیں۔ فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی پہلوان طیب رضا کو اپنے مقامی کلب کی جانب سے تاحال کوئی انعامی رقم نہیں دی گئی۔

کامن ویلتھ گیمز میں 5 میڈل لانے والے کھلاڑیوں میں سے 4 کا تعلق واپڈا جب کہ ایک کا ایچ ای سی سے ہے۔

واپڈا اپنے چار کھلاڑیوں کو انعامی رقم سے نواز چکا تاہم ایچ ای سی کی جانب سے طیب رضا کو ابھی تک کسی قسم کا انعام نہیں دیا گیا۔

قومی ایتھلیٹ طیب رضا اپنے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پزیرائی نہ ملنے پر مایوس ہیں۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ٹریننگ کیمپ بند کرنے پر پہلوان پہلے ہی مایوس ہیں۔