LIVE

خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
May 23, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔