LIVE

اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی، خورشید شاہ

وقار ستی
May 24, 2018
 

ہمیں کہا گیا تھا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل/ بشکریہ ڈان

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نگراں وزیراعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاتا دکھائی دے رہا ہے۔