LIVE

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی

ویب ڈیسک
May 24, 2018
 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پرپابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہوگا اورعید کے بعد دو ہفتوں تک جاری رہے گا— فوٹو: فائل

عید پر بالی وڈ کی فلمیں پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی،عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

وزارت اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پرپابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہوگا اورعید کے بعد دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فلم ڈسٹری بیوٹرزمقررہ مدت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں۔