LIVE

لیڈز ٹیسٹ میں عثمان صلاح الدین کے ڈیبیو کا امکان

ایاز اکبر یوسف زئی
May 30, 2018
 

عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں—فائل فوٹو۔

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو آج انڈور پریکٹس بھی کروائی۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا تاہم عثمان صلاح الدین کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز بنانے والے بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

انجری کے باعث بابر اعظم تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔