LIVE

ایف آئی اے سے دُہری شہریت والے بیرون ملک تعینات سفرا کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک
June 13, 2018
 

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی: فوٹو/ فائل

لاہور: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دُہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دُہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کےآغاز پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دُہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم دُہری شہریت والے افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔