LIVE

کراچی: موٹرسائیکل کی چین میں برقع پھنس کر گرنے والی خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

ویب ڈیسک
June 14, 2018
 

مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگادی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی: شارع فیصل کے ناتھا خان پُل پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کا شوہر اور بچی حادثے میں محفوظ رہی۔

پولیس کے مطابق حادثہ شارع فیصل کے ناتھا خان پُل پر پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اپنے شوہر اور بچی کے ہمراہ جا رہی تھیں کے اُن کا برقع موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس سے وہ سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انھیں کچل دیا۔

واقعے کے بعد حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم کلینر کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگادی۔

بعدازاں فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کی آگ بجھادی اور اسے سڑک کنارے کھڑا کردیا گیا۔