LIVE

پشتو فلم انڈسٹری کا عید الفطر پر 4 نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

قیصر خان
June 15, 2018
 

پشتو فلموں کے مشہور اداکار جہانگیر خان—۔یوٹیوب اسکرین گریب

پشاور: پشتو فلم انڈسٹری نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عید الفطر پر 4 نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلمسازوں کا دعویٰ ہے کہ بہتر معیار، اچھی لوکیشن، کہانی اور موسیقی کی وجہ سے یہ ایچ ڈی فلمیں باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی۔

ریلیز ہونے والے نئی پشتو فلموں میں ضدی بدمعاش،کشر خان لوفردے، زندان اور پیدا گیر شامل ہیں۔ 

ان فلموں کے نمایاں ستاروں میں ارباز خان، جہانگیر خان،آصف خان، دعا قریشی، سدرہ نور اور لیلیٰ خان شامل ہیں۔

پشتوں کی یہ فلمیں خیبر پختونخوا کے علاوہ کراچی، کوئٹہ اور افغانستان کے سینما گھروں میں بھی عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

فلمساز پُر امید ہیں کہ نئی فلمیں شائقین کے معیار پر پورا تریں گی اور انہیں سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کریں گی۔