LIVE

عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری

ویب ڈیسک
June 28, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاک پتن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان گزشتہ رات پاکپتن پہنچے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ درگاہ میں داخل ہونے سے پہلے دہلیز پر جھکے، دو زانو ہوکر زمین پر ماتھا ٹیکا پھر درگاہ میں داخل ہوئے۔

عمران خان کی اپلیہ بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ تھیں—۔  جیو نیوز اسکرین گریب

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول بچھائے جبکہ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے اور فاتحہ خوانی کی۔

درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی۔

عمران خان اور دیوان احمد مسعود چشتی نے مزار کے اندر ون ٹو ون ملاقات بھی کی، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین وہاں سے روانہ ہوگئے۔