LIVE

فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے ارجنٹینا کی چھٹی کرادی

ویب ڈیسک
June 30, 2018
 

فرانس اور ارجنٹینا کے کھلاڑی گیند حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

روس میں جاری ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلا میچ فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

فرانس کی ٹیم نے کھیل کے 12 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی جسے کچھ ہی دیر بعد ارجنٹینا نے ختم کر دیا۔

ارجنٹینا نے دوسرا گول کر کے میچ پر اپنی برتری حاصل کی لیکن پھر اس کے بعد فرانس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لگاتار تین گول اسکور کر ڈالے اور میچ کا اسکور چار دو کر دیا۔

اسٹاپیچ ٹائم میں ارجنٹینا نے  تیسرا گول کر کے کھیل انتہائی دلچسپ بنا دیا لیکن کھیل کا اختتام ایک گول کے خسارے سے ٹیم میسی کی شکست پر ہوا۔