LIVE

شیر اور ننھی پری کی انوکھی دوستی، دیکھنے والے بھی حیران

ویب ڈیسک
July 13, 2018
 

ترکی کے شہر استنبول کے ایک ریسٹوڑنٹ میں موجود شیر کی بچی سے دوستی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

میوزو ریسٹورنٹ میں موجود اس شیر کو ایک شیشے کے پنجرے میں بند رکھا گیا ہے، لیکن وہ بچی سے ایسا متاثر ہوا کہ جس طرف وہ رخ کرتی، وہ بھی اس کے ساتھ ساتھ چل پڑتا۔

ریسٹورنٹ میں موجود دیگر لوگ بھی دونوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر خوب حیران ہوئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔


اس ریسٹورنٹ میں شیر کے علاوہ مگرمچھ، سانپ، گھوڑے، خرگوش اور دیگر پرندے بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں متعدد افراد لطف اندوز ہو رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جانوروں کے بھی حقوق ہیں اور انہیں ریسٹورنٹ میں اس طرح قید کرکے رکھنا غیر قانونی ہے۔