LIVE

انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے معاونت کریں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
July 19, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج  الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے عام انتخابات میں معاونت کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت کے پلان پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوری حق کے آزادانہ استعمال کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے معاونت کرے گی۔