LIVE

انتخابی مہم کیلئے 4 روز باقی: سیاسی جماعتوں نے آج بھی پنڈال سجالیے

ویب ڈیسک
July 20, 2018
 

تحریک انصاف نے ملتان اور بہاولپور، (ن) لیگ نے سوات اور فیصل آباد جب کہ متحدہ مجلس عمل ٹانک اور لکی مروت میں جلسہ کرے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سیاسی جماعتوں کے پاس انتخابی مہم چلانے کے لیے 4 روز باقی ہیں جس کے لیے آج بھی مختلف شہروں میں  پنڈال سجائے گئے ہیں۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے ایک روز قبل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہوجائے گی اس سے قبل جلسوں اور کارنر میٹنگز اور ریلیوں میں تیزی آگئی ہے۔ 

انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سوات اور فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملتان اور بہاولپور میں عوامی طاقت دکھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ اور گلستان سوسائٹی میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان ٹانک اور لکی مروت میں جلسے سے خطاب کریں گے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد کے علاقے پکا قلعہ میں عوام کو ووٹ کے لیے قائل کرے گی۔