LIVE

ملتان کے ہوٹل میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

ویب ڈیسک
July 20, 2018
 

ملتان کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ملتان میں چار روز قبل ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ملتان کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ملتان دھماکے کے متاثرہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔