LIVE

پی آئی اے اسٹاف نے مسافر کا 7500 پاؤنڈز سے بھرا پرس واپس کردیا

مرتضیٰ علی شاہ
August 01, 2018
 

مسافر زاہد شاکر نے پر واپس کرنے پر پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو۔

لندن: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن کی پرواز میں مسافر اپنا پرس طیارے میں بھول گیا تاہم عملے نے اس میں موجود سات ہزار پانچ سو پاؤنڈز مسافر تک پہنچادیے۔

اسٹیشن مینیجر سجاداللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

سجاد اللہ نے کہا کہ اکثر پی آئی اے کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے تاہم یہ دکھایا جانا ضروری ہے کہ ہمارا عملہ ایماندار اور محنتی ہے۔