LIVE

گجرانوالہ میں سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے کونسلر جاں بحق

رانا انصر
August 11, 2018
 

گجرانوالہ میں سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر کو قتل کردیا۔

ایس پی سٹی بہرام خان کے مطابق علاقہ کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہرو پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے افضل مہرو جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔

فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔