LIVE

نوجوان فنکار کا بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے محبت کا انوکھا انداز

ویب ڈیسک
August 12, 2018
 

قائد اعظم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوجوان نے اپنی شاندار مہارت کے جوہر سبز تربوز پر دکھائے—.اسکرین گریب

وطن عزیز کا 71 واں یومِ آزادی منانے کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور ہر کوئی وطن سے محبت کا اظہار اپنے اپنے انداز سے کر رہا ہے۔

ایک طرف جہاں جھنڈیوں، سبز سفید لڑیوں اور دیگر اشیاء سے گھر سجائے جا رہے ہیں، وہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر بھی جگہ جگہ چسپاں کی جارہی ہیں۔

ایسے میں قائد اعظم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوجوان نے اپنی شاندار مہارت کے جوہر سبز تربوز پر دکھائے۔

اس نوجوان فنکار نے قائداعظم کی تصویر کو سب سے پہلے تربوز پر رکھا، پھر اس کا اسکیچ بنایا اور اس کے بعد چھلکے کو تراش کر بانی پاکستان کی تصویر بنا ڈالی۔

اس سارے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی، جسے متعدد صارفین نے قابل ستائش قرار دیا۔