LIVE

زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کا ایف آئی اے حکام کے ساتھ جارحانہ رویہ

افضل ندیم ڈوگر
August 16, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: اومنی گروپ کے مالک اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو ایف آئی اے کی ٹیم خصوصی طیارے میں لے کرکراچی ایئرپورٹ پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ لاؤنج میں وفاقتی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اہلکار نے عبدالغنی کو ہتھکڑی پہنانے کی کوشش کی جس پر انور مجید اورعبدالغنی نے اہلکار سے ہتھکڑی چھین کر فرش پر پھینک دی۔

بعد میں دونوں کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل منتقل کردیا گیا، کل ایف آئی اے کی جانب سے دونوں کو عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

دونوں کو ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پرکمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی کو اسلام آباد سے کراچی پہنچا گیا۔