LIVE

کسمن بچوں کی ہوٹل میں ناشتے کیلئے پولیس موبائل پر آمد، ڈی ایس پی معطل

طلحہ ہاشمی
August 19, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: بچوں کے ناشتے کے لیے استعمال ہونے والی پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور عسکر مسعود کی نکلی جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کمسن لڑکے پولیس موبائل پر ناشتہ کرنے پہنچے تھے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس موبائل پر کسی پولیس اسٹیشن کانام درج نہیں تھا اور جیو نیوز کی خبر پر آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

آئی جی سندھ کی ہدایت پر ہونے والی تحقیقات میں لڑکوں کے پاس نظر آنے والی پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور عسکر مسعود کی نکلی۔

سنگین غفلت پر آئی جی نے ڈی ایس پی ماڑی پور عسکر مسعود کو معطل کردیا ہے جس کی تصدیق کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے بھی کردی ہے۔