LIVE

صدراتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

ویب ڈیسک
August 24, 2018
 

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ — فوٹو: فائل 

اسلام آباد: صدراتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر مملکت کے انتخاب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوگا۔

یاد رہے کہ صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں میں اس نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔