LIVE

سعید خان نے نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے کا حکومتی فیصلہ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک
August 30, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان نے صدارت سے ہٹائے جانے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی اور ان کی جگہ طارق جمالی کو نیشنل بینک کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق سعید احمد خان نے صدارت سے معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

سعید احمد کی درخواست کواسلام آباد ہائی کورٹ کی ارجنٹ کیسز کی کاز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کل سعید احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

سعید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم، سیکریٹری خزانہ،کابینہ ڈویژن، گورنر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کنٹریکٹ ملازم ہے، کبھی قوانین وضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی ڈپارٹمنٹل انکوائری بھی میرے خلاف زیرا التوا نہیں ہے، کوئی چارج فریم ہوا نہ شوکاز کیا گیا، بغیر سنے معطلی غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکریٹری خزانہ کا نوٹیفیکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور یکم جنوری 2019 تک بطور صدر نیشنل بینک کام کرنے کی اجازت دی جائے۔