LIVE

آزاد کشمیر حکومت کا کلثوم نواز کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

ویب ڈیسک
September 12, 2018
 

آزاد کشمیر کیابینہ نے کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد کو سراہا۔ فوٹو: فائل

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 کابینہ نے کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد کو سراہا اور آمریت کے خلاف ان کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

کابینہ میں قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کشمیری قوم غم کی اس گھڑی میں نواز شریف کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں تھیں۔