LIVE

کترینہ کیف کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں غلطی مہنگی پڑ گئی

ویب ڈیسک
September 16, 2018
 

کترینہ کیف کو گنیش چتروتی پر آرتی کرنا مہنگا پڑگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا 

نئی دلی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ہندو مذہبی تہوار گنیش چتروتی اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منائی جہاں انہیں غلط آرتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ نے سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنے دلکش انداز سے گنیش چتروتی تہوار سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ منایا اور وہیں آرتی میں بھی شرکت کی۔

آرتی کے دوران سلمان خان سمیت ان کے سب گھر والوں نے تھالی دائیں جانب گھمائی جب کہ کترینہ کیف نے اسے بائیں جانب گھمایا جو کہ رسم کی مناسبت سے غلط تھا۔


اداکارہ کے آرتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس پر متعدد صارفین  نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔  

ایک صارف ونے گوئل نے لکھا کہ کم از کم کسی کو انہیں بتانا چاہیے تھا کہ آرتی جس طرح گھڑی گھومتی ہے اس طرح کی جاتی ہے، نہ کہ اس کے الٹ۔






ایسے ہی ایک صارف راکھی نے لکھا کہ ’کوئی تو سکھاؤ انہیں‘۔





جب کہ ایک صارف نے سوہان نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کترینہ 'لیفٹی' ہیں۔