LIVE

افغان صوبے فراہ میں طالبان کے چیک پوسٹوں پر حملے، 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک
September 17, 2018
 

طالبان نے حملوں میں 29 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

کابل: افغان صوبے فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کر کے 22 اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے بالا بروک، پشتروک اور پشت کوہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے گزشتہ رات کیے گئے۔

دوسری جانب طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے میں 29 اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔

صوبائی کونسل ممبران نے سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ علاقے میں آپریشن کے لیے مزید نفری بھیجی جائے۔