LIVE

مارول کے کرداروں کیلئے پاک - بھارت کے کون سے اسٹارز موزوں؟

ویب ڈیسک
September 18, 2018
 

مارولز کے کرداروں کیلئے بھارت اور پاکستان سے کن اسٹارز کا انتخاب ہوسکتا ہے—.فائل فوٹو

مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی مارول سیریز کے دیوانے پاک وہند میں بھی موجود ہیں اور اکثر لوگ اس حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں کہ کون سے پاکستانی اور بھارتی فنکار مارول کے کرداروں میں فٹ بیٹھ سکتے ہیں۔

مارول کے وائس پریذیڈنٹ آف کریٹو ڈیولپمنٹ اسٹیفن واکر کا تو کہنا ہے کہ مارول کے انڈین ورژن کے لیے وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا انتخاب ضرور کرنا چاہیں گے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفن ویکر کا کہنا تھا کہ مارولز کو پوری دنیا کے لوگ سراہتے ہیں اور بھارتی شائقین کی جانب سے بھی اسے بے حد پسند کیا گیا ہے، لہذا ان کی درخواست پر اسے انڈین ورژن میں بنانے کا سوچا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈین مارول کے لیے وہ شاہ رخ خان کو بطور ہیرو دیکھتے ہیں۔

یہ تو ہوگئی انڈین ورژن کی بات، لیکن اگر مارول کا کوئی پاکستانی ورژن بنایا گیا تو اس میں کون سے اسٹارز موزوں رہیں گے، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ہمایوں سعید بطور ہلک:

علی رحمان بطور آئرن مین:

 شان بطور والویرن:

صباء قمر بطور بلیک وِڈو:

احسن خان بطور لوکی:

احد رضا میر بطور سائیکلوپس:

عدنان صدیقی بطور ڈاکٹر اسٹرینج:

سجل علی بطور روگ:

 

یہ تو ہماری رائے ہے، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟