LIVE

کسٹم کا نجی فیکٹری پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کی 21 لگژری گاڑیاں برآمد

جیو نیوز
September 25, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


راولپنڈی: روات کےعلاقے میں محکمہ کسٹم نے نجی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 25 کروڑ روپے مالیت کی 21 لگژری گاڑیاں برآمدکر لیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے گاڑیوں پرقطر کے سفارت خانے کی نمبر پلیٹیں لگی ہیں لیکن قطری سفارتخانہ اورفیکٹری مالک گاڑیوں کی درآمدیاملکیت کاثبوت پیش نہ کرسکے۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں کو اسلام آباد کسٹم ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے اور ضبط کرنےکی کارروائی جاری ہے۔

گاڑیاں پاکستان میں قانون کے مطابق لائی گئیں، قطری سفیر

قطرکےسفیر سقر بن مبارک المنصوری نے جیو نیوز سےگفت گو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیاں پاکستان میں قانونی طور پرلائی گئیں ۔

سفیر قطر کے مطابق ان گاڑیوں کا تعلق قطری حکمران خاندان کے شیخ سے ہے اور یہ گاڑیاں پاکستان میں پاکستان کے قانون کے مطابق داخل ہوئیں۔