LIVE

شاہد خاقان نے مہنگی بجلی کے الزامات مسترد کر دیے، وزراء کو مناظرے کا چیلنج

ویب ڈیسک
October 23, 2018
 


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پر مہنگی بجلی خریدنے کا الزام لگانے والے وزیر کو بجلی کے ریٹ کا پتہ ہیں نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں سستی ترین بجلی لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ماہ بطور وزیر اعظم اپنے ہر فیصلے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

انہوں نے حکومت اور اس کے وزراء کو چیلنج کیا کہ وہ ایل این جی ٹرمینل مہنگے لگانے سمیت کسی بھی الزام پر براہ راست مناظرہ کر لیں، اگر الزام سچ ثابت ہو جائے تو انہیں جیل میں ڈال دیں ورنہ فواد چوہدری اور غلام سرور جیل جانے کو تیار رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے، چندہ اکھٹا کر کے وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے، یقین ہے یہ پاس نہیں ہوں گے۔