LIVE

واٹس ایپ صارفین ایموجیز کے بعد اب اسٹیکرز سے بھی جذبات کا اظہار کرسکیں گے

ویب ڈیسک
October 28, 2018
 

واٹس ایپ میں اسٹیکرز سے بھی جذبات کا اظہار کیا جائے گا—.فوٹو بشکریہ/واٹس ایپ 

سماجی رابطے کی مقبول ایپ واٹس ایپ میں صارف کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے ایموجیز کے بعد اب جلد ہی اسٹیکرز بھی دستیاب ہوں گے۔

واٹس ایپ کمپنی کے مطابق ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ میں ایموجیز کے علاوہ اسٹیکرز بھی استعمال کرسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ میں اسٹیکز شامل کرنے کی آزمائش جاری ہے جس کو ابھی صرف واٹس ایپ ڈیزائن کرنے والی ٹیم اور کچھ محدود فنکار ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ اسٹیکرز کو گوگل پلے اسٹور یا کسی اور ایپ اسٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں جو انسٹال ہونے کے بعد خودکار طریقے سے  ایپ کا حصہ بن جائیں گے۔

واٹس ایپ میں ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اسٹیکرز کا اضافہ کردیا جائے گا—.فوٹو بشکریہ/واٹس ایپ 

اس کو چیٹ میں استعمال کرنے کے لیے ایک مخصوص آپشن فراہم کیا جائے گا جس پر کلک کر کے صارف چیٹ میں اسٹیکر استعمال کرسکے گا۔

ان میں سے بھی جو صارف کا پسندیدہ اسٹیکر ہوگا  یعنی  جسے بار بار استعمال کیا جا رہا ہوگا اسے فیورٹس کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں۔

اسٹیکرز کو فعال ہونے میں کچھ وقت لگے تاہم آغاز میں 12 اسٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔